ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر پردیش میں دیوار گرنے سے تین بچے موقع پر ہلاک 

اتر پردیش میں دیوار گرنے سے تین بچے موقع پر ہلاک 

Wed, 29 Nov 2017 20:47:53    S.O. News Service

شاہ جہاں پور/اتر پردیش 29 نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) شاہ جہاں پو رمیں آج ایک مکان کی کچی دیوار گرنے سے ملبے میں دب کر تین بچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ کے بی سنگھ نے بتایا کہ سرتھولی گاؤں میں رام کمار اپنے مکان کی دیوار بنانے کے لئے بنیاد کھود رہا تھا۔ اس دوران پڑوسی کی کچی دیوار گر گئی ، قریب ہی بچے کھیل رہے تھے جو اس گرتی ہوئی دیوار کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں تین بچے اس میں دب کر ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر ۳/ بچے زخمی ہیں ۔ سنگھ نے بتایا کہ بچوں کی چیخ سننے کے بعد دیہاتیوں نے مٹی ہٹا کر بچوں کو ملبے سے باہر نکالا۔ ملبے میں دبنے سے گنیش12، شاردا 5 اور شوانی 10 کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لئے ضلع اسپتال لے جایا گیا۔


Share: